کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں محکمۂ صحت کے مفتی محمود میموریل اسپتال نے عوامی سہولت اور فوری طبی امداد کی فراہمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہوم سروس کا آغاز کردیا۔
کچلاک میں قائم محکمۂ صحت بلوچستان کے اسپتال مفتی محمود میموریل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وکیل شیرانی کے مطابق ہوم سروس ان مریضوں کے لیے ہوگی جو ایمرجنسی میں اسپتال نہ پہنچ سکتے ہوں۔
اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وکیل شیرانی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تربیت یافتہ ڈسپنسر اور اسٹاف نرس کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم مریض کے گھر پہنچے گی اور اسے ابتدائی طبی امداد دے گی۔
ڈاکٹر وکیل شیرانی کے مطابق مریض کی حالت نہ سنبھلی تو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کریں گے۔ یہ سروس پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کی جارہی ہے۔