32 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںزندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل...

زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


تصویر بشکریہ سعودی میڈیا

سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 411،546 نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔

سعودی سیکیورٹی اداروں نے 2 سعودی شہریوں اور ایک تارکینِ وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی گئیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے شہریوں سے منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کی اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات