کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسسمنٹ کیمپ کیلئے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ ان میں سے 20کو دو سابقہ کیمپس جب کہ 10کو قومی انڈر 19ٹیم سے شامل کیا گیا ہے۔ کیمپ ملتان میں پیر 7جولائی سے شروع ہوگا۔ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کی تکنیکی اور ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام ہوگا۔ اسکلز اسسمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا مقصد کھلاڑیوں کی تکنیکی اور ذہنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے ۔ دریں اثناء این سی اے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرا مرحلے کے چوتھے دن کھلاڑیوں نے جمعرات کوایل سی سی اے گراؤنڈ پر نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔ کوچز نے کھلاڑیوں کے بیٹنگ اور بولنگ اسکلز پر کام کیا۔ کھلاڑی جمعے کی سناریو بیسڈ میچ میں حصہ لیں گے۔