35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومجرم و سزاکراچی: خواجہ سراؤں سے دوستی پر سفاک باپ کے ہاتھوں نوجوان بیٹے...

کراچی: خواجہ سراؤں سے دوستی پر سفاک باپ کے ہاتھوں نوجوان بیٹے کا لرزہ خیز قتل


شہر قائد میں ایک باپ نے خواجہ سراؤں سے دوستی پر نوجوان بیٹے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا جب کہ کراچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک 21 سالہ نوجوان کو اس کے والد نے قتل کر دیا۔

علاقہ ایس ایچ او شیر نے کہا کہ پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں علی خان نامی نوجوان کو بیلچے کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے کہا کہ اس کے بیٹے کے خواجہ سرا افراد سے دوستی تھی، والد کا کہنا تھا کہ اس نے بیٹے کو کئی بار خواجہ سراؤں سے دور رہنے کا کہا لیکن وہ باز نہ آیا۔

والد نے بتایا کہ پہلے اس نے بیٹے کو بجلی کے جھٹکے دیے، اور بعد ازاں بیلچے کے وار سے قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم مذہبی رجحان رکھتا ہے اور اس نے قتل پر کسی قسم کی ندامت کا اظہار نہیں کیا، پولیس اس بات کی طبی تصدیق کا انتظار کر رہی ہے کہ کیا واقعی مقتول کو بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات