34 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ، اسکول اور خیموں پر اسرائیلی بمباری، امدادی مراکز پر حملے، 114...

غزہ، اسکول اور خیموں پر اسرائیلی بمباری، امدادی مراکز پر حملے، 114 فلسطینی شہید


کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسکول اور خیموں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور امدادی مراکز پر حملوں کے نتیجے میں 114 فلسطینی شہید اور 581 زخمی ہوگئے، شہداء میں 33 افراد کو امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ امدادی مراکز پر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی میں مصطفیٰ حفیظ اسکول پر بم برسادیئے جہاں ہزاروں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے، حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں امریکی امدادی مراکز فلسطینیوں کے مقتل گاہ اور بھوک کے شکار شہریوں کو قتل کرنے کا جال ہیں، فلسطینی شہری ان مراکز سے دور رہیں۔ حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ یہ اطلاع گروپ نے ٹیلی گرام پر دی ہے۔ اسی طرح، فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ، القدس بریگیڈز نے کہا کہ ان کے مزاحمت کاروں نے وسطی خان یونس کی ایک گلی میں اسرائیلی فوجیوں کے چھوڑے گئے دو دھماکہ خیز آلات پھاڑ کر ایک مرکاوا ٹینک کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے حملے کے وقت کی وضاحت نہیں کی۔ حماس نے ایک بیان میں یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فورسز منشیات کے ذریعے سے ان امدادی مراکز کو فلسطینیوں کو اپنے مذموم عزائم کیلئے بھرتی کرنے بھی استعمال کررہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات