35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر کاربند رہیں گے، ایران

جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر کاربند رہیں گے، ایران


کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے جمعرات کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر کاربند رہنےکا اعلان کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے تہران کے فیصلے پر جرمنی کی تنقید کو “بدنیتی” قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے X پر ایک پوسٹ میں کہا، “ایران NPT اور اس کے سیف گارڈز معاہدے کے لئے پرعزم ہے۔” انہوں نے جرمن وزارت خارجہ کی اس اقدام پر تنقید کرنے والی پوسٹ کے جواب میں مزید کہا، “ایران پر بمباری کے لیے جرمنی کی واضح حمایت نے اس تاثر کو مٹا دیا ہے کہ جرمن حکومت ایرانیوں کے لیے بدنیتی کے سوا کچھ اور رکھتی ہے۔” بدھ کو، ایران نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کی مذمت کرنے میں ایجنسی کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے، باضابطہ طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اپنا تعاون معطل کر دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات