لاہور:
ایک امریکی کمپنی نے موزی بیماری، ذیابیطس ٹائپ ون سے چھٹکارا دلاتا ’’ zimislecel‘‘نامی طریق علاج دریافت کر لیا.
ابھی تک اس مرض کا کوئی علاج موجود نہ تھا جس میں مدافعتی جسمانی نظام لبلبے میں گلوکوز کنٹرول کرتا انسولین ہارمون بناتے آئسلیٹ خلیے تباہ کر دیتا ہے، مریض پھر زندہ رہنے کیلیے تاعمر بذریعہ انجکشن انسولین لیتا ہے.
علاج میں لیبارٹری میں بنے بنیادی (Stem) خلیے مریض کے جسم میں داخل کیے جاتے ہیںجو جگر تک پہنچ کر آئسلیٹ خلیوں میں بدل کر انسولین بنانے لگتے ہیں.
یہ علاج گیارہ مریضوں کو تندرستی کی دولت عطاء کر چکا اوروہ اب انسولین ٹیکے سے نہیں لیتے.
پاکستان سمیت دنیا میں ذیابیطس قسم اول کے ایک کروڑ مریض موجود جو مشکلات کا مقابلہ کرتے زندگی گذارتے، اب روشنی کی کرن چمکی ہے، امریکی کمپنی جلد یہ علاج تجارتی پیمانے پر شروع کریگی۔