35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریںحنیف عباسی کی اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف پر...

حنیف عباسی کی اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف پر تنقید


حنیف عباسی اور خواجہ آصف—فائل فوٹوز

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، خواجہ آصف کے ساتھ نہ میرے کبھی آئیڈیل تعلقات رہے ہیں اور نہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے دیگر لوگوں کے بھی ناراض ہونے کا مجھے علم نہیں، خواجہ آصف سینئر رہنما ہیں اپنی ہی پارٹی کو ہائبرڈ نظام کا طعنہ دے رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ ہائبرڈ نظام نہیں ہے، خواجہ آصف کبھی ہائبرڈ نظام کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو کبھی دیگر بیانات دیتے ہیں، جو فیصلے ہوتے ہیں وہ پارٹی کرتی ہے، پھر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پارٹی کے ضابطے کی پاسداری بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اختلاف کرنا ہو تو تب کرنا چاہیے جب پالیسی آتی ہے، اگر کوئی سینئر رہنما پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرے تو اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے، اس وقت ذاتی عناد کو پیچھے رکھنا چاہیے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلے پارٹی کرتی ہے، خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پارٹی کے ضابطے کی پاسداری بھی کریں گے، شہباز شریف اتحادیوں اور پارٹی کے اندر کے اختلافات کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات