35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومتعلیم اور صحتڈیری مصنوعات برے خواب کا سبب بن سکتی ہیں، نئی تحقیق

ڈیری مصنوعات برے خواب کا سبب بن سکتی ہیں، نئی تحقیق


محققین کا کہنا ہے کہ دودھ یا اس سے بنی اشیا برے خواب کا سبب بن سکتی ہیں جو معدے کی خرابی کا اشارہ ہوتا ہے۔  

اس حوالے سے نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن افراد میں دودھ میں موجود مٹھاس (لیکٹوز) کو برداشت نہ کرنے کی علامات زیادہ شدید ہوتی ہیں، وہ زیادہ بار ڈراؤنے خواب دیکھنے کی شکایت کرتے ہیں۔ 

تحقیقی رپورٹ کے مطابق جو کہ فرنٹیئر ان سائیکلوجی میں شائع ہوئی ہے، جس میں ایک ہزار سے زائد افراد کے کھانے اور سونے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ 2015 میں کی گئی اس تحقیق میں ان افراد کے کھانے پینے اور خواب دیکھنے کے بارے میں تجزیہ کیا گیا۔ 

اس تحقیق کے شریک مصنف اور یونیورسٹی آف مانٹریال کینیڈا کے نفسیات کے پروفیسر ٹور نیلسن کے مطابق اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں لوگوں نے اپنے تمام برے خوابوں کی وجہ پنیر کھانے کو قرار دیا تھا، انکا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ہمیں اس مطالعے میں کچھ بہتر نتائج ملے ہیں۔

تحقیق کے شرکا نے بطور ایک کالج کی سائیکالوجی کلاس کے حصے کے طور پر ایک تفصیلی سروے فارم پر کیا۔ جن افراد نے بتایا کہ انہیں ڈیری مصنوعات کھانے سے شدید ہاضمے کے مسائل ہوتے ہیں، انہوں نے ڈراؤنے خواب دیکھنے کے بارے میں زیادہ بتایا۔

جس میں مسلسل برے خوابوں کے نظر آنے اور انکی وجہ سے بہت زیادہ جذباتی اور تکلیف دہ صورتحال پیدا ہونا اور انکے دیرپا اثرات جو روز مرہ زندگی میں مسائل کا سبب بنتے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈراؤنے خوابوں کا سب سے زیادہ سبب بننے والی اشیائے خوراک میں ڈیری مصنوعات اور میٹھائیاں تھیں۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے کے مسائل نیند متاثر کرنے کے ساتھ خواب پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات