33 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریںکوٹری صنعتی زون کا فضلہ ملے پانی کی کراچی سپلائی کا انکشاف

کوٹری صنعتی زون کا فضلہ ملے پانی کی کراچی سپلائی کا انکشاف


کوٹری کے صنعتی زون کے فضلہ ملے پانی کے کے بی فیڈر میں اخراج کا انکشاف ہوا ہے، یہ پانی کینجھر جھیل میں شامل ہونے کے بعد کراچی کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ادارۂ تحفظِ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے کوٹری انڈسٹریل زون کا دورہ کیا۔

ای پی اے انچارج عمران علی عباسی کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فیکٹریوں کے فلٹر پلانٹ غیر فعال ملے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ فیکٹریوں کے فضلے ملے پانی کو بغیر ٹریٹمنٹ نہر میں چھوڑا جاتا تھا۔

ای پی اے انچارج عمران علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ بغیر ٹریٹ پانی چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات