30 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںماموں کی محبت میں اندھی نئی نویلی دلہن نے شوہر کو قتل...

ماموں کی محبت میں اندھی نئی نویلی دلہن نے شوہر کو قتل کروادیا


شوہر کو قتل کروانے والی گونجا سنگھ، بائیں تصویر میں مقتول شوہر پریانشو—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ماموں کی محبت میں اندھی خاتون نے اپنی شادی کے صرف 45 دن بعد اپنے شوہر کے قتل کی سازش کی، پولیس نے بیوی گونجا سنگھ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا، جس نے سازش کا اعتراف کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون گونجا سنگھ نے مبینہ طور پر اپنی شادی کے صرف 45 دن بعد اپنے شوہر کو قتل کروا دیا کیونکہ اسے یقین تھا کہ وہ اس کے ناجائز تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سازش کی ماسٹر مائنڈ مقتول پریانشو عرف چھوٹو کی بیوی گونجا سنگھ بھی شامل ہے، پریانشو کو 24 جون کی رات گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پریانشو موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں واپس آ رہا تھا جب اس پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا اور کرائے کے قاتلوں کی مدد سے اسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

اورنگ آباد کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) امبریش راہول کے مطابق گونجا سنگھ کے اپنے ماموں جیون سنگھ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، پریانشو سے شادی کے بعد وہ اسے جیون کے ساتھ اپنے تعلقات جاری رکھنے میں رکاوٹ سمجھتی تھی، ان تعلقات کو برقرار رکھنے میں ناکام، گونجا اور جیون نے مبینہ طور پر پریانشو کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

ایس پی راہول کے مطابق کیس کو حل کرنے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کال ڈیٹیل ریکارڈ کے تجزیے کیے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے گہرے جائزے لیے اور مخصوص انٹیلی جنس معلومات کا استعمال کرتے ہوئے گونجا سنگھ کو دو دیگر افراد جے شنکر اور مکیش شرما کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

ایس پی نے تصدیق کی ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران گونجا نے اس قتل کی سازش  میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا اور اب بھی مفرور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گونجا پریانشو سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن اس نے اپنے والد کے دباؤ میں آ کر یہ شادی کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات