33 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومغزہ لہو لہوگورنر ہماری حکومت کیا ختم کرے گا وہ تو کونسلر کی سیٹ...

گورنر ہماری حکومت کیا ختم کرے گا وہ تو کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا، علی امین گنڈا پور



پشاور:

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے ہیں۔

سیاسی معاملات پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، پہلے اس کا نام ویلا منڈا تھا اب چپاتہ بن گیا ہے۔

یہ پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کب آئے گی؟ گورنر نے بتادیا

واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق ہو یا صوبہ، اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات