30 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی میں کروڑوں کی چوری کرنے والی ماسی پنجاب میں بھی جائیداد...

کراچی میں کروڑوں کی چوری کرنے والی ماسی پنجاب میں بھی جائیداد کی مالک نکلی



کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا، استغاثہ نے انکشاف کیا کہ ملزمہ کی پنجاب میں بھی پراپرٹی ہے جہاں اس کے رشتے دار رہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں گھریلو ملازمہ ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج جمعہ تک کے لیے محفوظ کرلیا جبکہ ملزم فہد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔

استغاثہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت مرکزی ملزمہ شہناز سے جیل میں تفتیش کی گئی، ملزمہ نے تقریباً پینتالیس لاکھ روپے نقدی کی معلومات فراہم کیں، ملزمہ نے 3 فلیٹ، ایک دکان، 4 گاڑیوں اور 4 موٹر سائیکلوں کی معلومات فراہم کیں، چوری کی رقم سے خریدی گئی 2 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں تاحال برآمد نہیں ہوسکیں، ملزمہ نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی ایک پراپرٹی خریدی جہاں ملازم اور رشتے دار رہتے ہیں۔

استغاثہ کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 5 لاکھ 75 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس سے 33 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کیے جاچکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات