30 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیتن یاہو کے امریکی دورے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوجائے...

نیتن یاہو کے امریکی دورے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ


یرغمالیوں کی رہائی کیلئے تل ابیب میں ہونے والے مظاہروں کا منظر — تصویر بشکریہ اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امید ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے آئندہ ہفتے امریکی دورے پر جانے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوجائے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار اسرائیلی حکومت جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ 

غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مجوزہ معاہدے سے متعلق اہم نکات اسرائیلی میڈیا نے جاری کر دیے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے لچک دکھائی ہے، توقع ہے کہ حماس قطر اور امریکا کی طرف سے نئی تجاویز کا جمعہ تک حتمی جواب دے گا، جس کی اسرائیل پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس راضی ہو تو اسرائیلی وفد مذاکرات شروع کرنے کے لیے فوری دوحہ روانہ ہو جائےگا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اگلے ہفتے نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن میں جنگ بندی کا اعلان ہو جائے۔ تاہم جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہونے پر بھی اسرائیل بات چیت 60 دن سے زیادہ جاری رکھنے کی ضمانت دینے کو تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ ذاتی طور پر حماس کو اس بات کی ضمانت دیں گے اور خود اعلان بھی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کی تجویز میں 10 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہوگی، 18 اسرائیلیوں کی لاشوں کی تین مرحلوں میں واپسی 60 دن میں ہوگی، جبکہ اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینیوں کی رہائی پچھلی ڈیل کی طرح ہی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیروں کی رہائی کے لیے نام دے گا، حماس اپنے ان اسیروں کے بھی نام دے گا جن کی رہائی سے اسرائیل اب تک انکاری رہا ہے۔

اسرائیل کے لیے یہ مطالبہ ماننا مشکل ہو سکتا ہے۔ جبکہ اسرائیل کا مطالبہ ہوگا کہ غزہ میں امریکی کمپنی کے ذریعے امداد کا موجودہ طریقہ برقرار رہے۔

دوسری جانب حماس کا مطالبہ ہے کہ امریکی کمپنی کے بجائے اقوامِ متحدہ کے ذریعے امداد کی تقسیم کا طریقہ بحال ہو۔ حماس کا مطالبہ ہو گا کہ انسانی امداد کے روز 4 سو سے 6سو ٹرک غزہ میں داخل ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات