30 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکیرالہ میں پھنسے برطانوی ایف-35 طیارے کو کھول کر برطانیہ بھیجنے پر...

کیرالہ میں پھنسے برطانوی ایف-35 طیارے کو کھول کر برطانیہ بھیجنے پر غور


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں پھنسے برطانوی ایف-35 طیارے کو کھول کر برطانیہ بھیجنے پر غور کیا جانے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 جون کو ایف-35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے تھرو اننتھاپورم ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، یہ طیارہ ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز کیریئر اسٹرائیک گروپ کا حصہ تھا۔

بھار تی میڈیا کے مطابق کیرالہ ساحل کے پاس خراب موسم اور کم فیول کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ بھارتی فضائیہ نے طیارے کو محفوظ لینڈنگ، ایندھن اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تھی اور اب ہنگامی لینڈنگ کے بعد سے ایف 35 طیارہ اب تک گراؤنڈ ہے۔

کیریئر پر واپس لوٹنے کی تیاری کے دوران طیارے میں ہائیڈرولک خرابی کا پتہ چلا تاہم متعدد کوششوں کے باوجود طیارے میں ہائیڈرولک خرابی دور نہیں کی جاسکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ سے متوقع 30 رکنی انجینئرنگ ٹیم کو بھارت پہنچنا تھا تاہم برطانوی انجینئرنگ ٹیم کے اب تک بھارت نہ پہنچنے سے طیارے کی مرمت تاخیر کا شکار ہے۔

طیارہ ایئرپورٹ کے بے 4 پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کی حفاظت میں کھڑا ہے، ابتدائی طور پر برطانوی نیوی نے طیارے کو ہینگر میں منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر اس فیصلے پر نظرثانی کی گئی تھی اور  طیارے کو اب فوجی کارگو طیارے کے ذریعے برطانیہ واپس منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات