31 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریںایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی

ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی


اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔

محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا کردار ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گر جائے گا، اللّٰہ کی طرف سے مدد آئی وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر لگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے ایک بیس پر تقریباً 11 میزائل فائر کیے۔ وہاں ہمارے 9 یا 11 طیارے تھے، ایک میزائل بیس کے آگے گرا اور ایک پیچھے گرا، کوئی میزائل اندر نہیں گرا، یہ دو مثالیں غیبی مدد کو بالکل ثابت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، انہیں قائل کیا، ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔ 

’’قیام امن میں علماء نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا‘‘

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قیام امن میں علماء نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، محرم الحرام میں ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے، تمام مکاتب فکر کے سربراہان، علمائے کرام کو دعوت دی جائے گی کہ 14 اگست کو فیصل مسجد میں نمازِ ظہر باجماعت ادا کریں، میں اور وزیر مملکت تمام علمائے کرام کو خود دعوت نامے پہنچائیں گے، اس کے لیے 14 اگست سے بہتر دن نہیں ہو سکتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جنگ میں کامیابی کے بعد اللّٰہ نے جو عزت دی اس کی وجہ سے مثالی یوم آزادی منایا جائے گا، خواہش ہے کہ اکٹھے ہو کر خیبر پختونخوا کے علمائے کرام سے ملاقات کریں، اس سلسلے میں علمائے کرام سب کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر داخلہ نے مذہبی آہنگی کے لیے مولانا عبدالخبیر آزاد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عبدالخبیر آزاد ہر موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، خواہش ہے اگلا اجلاس خیبرپختونخوا میں رکھیں اور وہاں کے علمائے کرام کو ساتھ بٹھائیں، ہم سب مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، طلال چوہدری

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، ہم نے نفرت اور فرقہ واریت کا شکار نہیں ہونا۔

علمائے کرام نے ہر موقع پر مثالی کردار ادا کیا ہے، محرم الحرام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپ کی ذمے داری اور بھی بڑھ جاتی ہے، ہمیں کسی نفرت یا سازشی ایجنڈے کا شکار نہیں بننا اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔

پاکستان پر جارحیت کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہوئی: عبدالخبیر آزاد

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ قیام امن سے متعلق ہم حکومت کا ہر طرح سے ساتھ دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جارحیت کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہوئی، معرکہ حق میں اتحاد، یقین اور مضبوط عزم کے ساتھ کامیابی ملی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں امن و امان کے قیام میں وزیر داخلہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام نے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو پروان چڑھانے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات