31 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر ٹرمپ مجھ پر وار کر رہے ہیں، ظہران ممدانی

صدر ٹرمپ مجھ پر وار کر رہے ہیں، ظہران ممدانی


ظہران ممدانی…تصویر غیر ملکی میڈیا

نیویارک میئر کی دوڑ میں ڈیموکریٹک اُمیدوار ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ محنت کش مڈل کلاس کے خلاف صدارتی اقدامات سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں اور اسی لیے مجھ پر وار کر رہے ہیں۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے مجھے گرفتار کرنے، ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نہیں چاہتے کہ میں کام کرنے والے لوگوں کی حقوق کی بات کروں، اُن لوگوں کی بات کروں جنہیں مہنگائی کے باعث نیو یارک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ 

ظہران ممدانی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس سے اب وہ منحرف ہو رہے ہیں۔ اِس لیے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مجھ پر حملے کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات