31 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںطلاق معاملہ، محمد شامی کی مشکلات بڑھ گئیں، عدالت کا اہلیہ و...

طلاق معاملہ، محمد شامی کی مشکلات بڑھ گئیں، عدالت کا اہلیہ و بیٹی کیلئے ماہانہ معاوضے کا حکم


محمد شامی — فائل فوٹو

طلاق کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کے کیس میں بھارتی کھلاڑی کو اپنی اہلیہ حسین جہاں اور بیٹی آئرا کو ماہانہ 4 لاکھ روپے دینے کا حکم دے دیا۔

طلاق کیس میں عدالت نے محمد شامی کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ حسین جہاں کو ماہانہ 1.50 لاکھ روپے جبکہ بیٹی کو 2.50 لاکھ روپے ماہانہ دینے ہوں گے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ محمد شامی رضاکارانہ طور پر بیٹی کی تعلیمی یا دیگر اخراجات میں حصہ ڈالنے کے لیے آزاد ہیں۔

صرف یہی نہیں کلکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی کھلاڑی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا۔ یہ رقم کھلاڑی کو 7 سال قبل کی تاریخ سے دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق ماڈل حسین جہاں نے 2014ء میں محمد شامی سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2015ء میں بیٹی آئرا کی پیدائش ہوئی۔

حسین جہاں نے 2018ء میں محمد شامی پر گھریلو تشدد، زنا اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ ان کی طلاق کا معاملہ تاحال عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

یہ کیس خواتین کو گھریلو تشدد سے تحفظ کے قانون کے تحت دائر کیا گیا تھا۔ عدالت نے ماتحت عدالت کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ اس کیس کو 6 ماہ کے اندر نمٹائے۔

اس سے قبل 2023 ء میں عدالت نے محمد شامی کو اپنی اہلیہ کو 50 ہزار روپے اور بیٹی کو 80 ہزار روپے ادا کرنے کی ہدایت دی تھی۔

حسین جہاں نے عدالت کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اپنے لیے 7 لاکھ روپے ماہانہ اور اپنی بیٹی کے لیے 3 لاکھ روپے کا معاوضہ دیے جانے کی درخواست دائر کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات