31 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنگل میں آگ پھیلنے سے وسیع پیمانے پر نقل مکانی شروع

جنگل میں آگ پھیلنے سے وسیع پیمانے پر نقل مکانی شروع


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یونان کے جزیرے کریٹ میں جنگل میں آگ پھیلنے سے وہاں موجود لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یونان کے جزیرے کریٹ کے جنگلات میں لگنے والی جنگل کی آگ قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

تیز ہوائیں، جن کی شدت بیفورٹ اسکیل پر آٹھ درجے تک ریکارڈ کی گئی، آگ کے شعلوں کو جنوبی سمت میں تیزی سے پھیلانے کا سبب بنیں، جس سے فیول اسٹیشن، سیاحوں کے ریزورٹز اور دیگر رہائشی مکانات سمیت اہم انفراسٹرکچر کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں دھوئیں کی موٹی تہہ کی وجہ سے حد نگاہ صفر پر جاچکی ہے۔

وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کریٹ میں موجود تمام اسپتالوں کو ہنگامی تیار رہنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے ۔

جزیرے پر موجود مختلف آبادیوں سے اب تک 1 ہزار 500 لوگوں جزیرے سے نکال لیا گیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات