کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ بیٹسمین عبداللہ شفیق کو کاؤنٹی کرکٹ کے لیے 20 جولائی تک این او سی جاری کردی گئی۔ اس سے قبل انہیں دو میچوں کے لئے این او سی ملا تھا۔ ویزے کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے وہ ایک میچ کھیل سکے۔ یارک شائر کی جانب سے ایسسکس کے خلاف عبداللہ شفیق کاونٹی ڈیبیو میں پانچ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ امکان ہے کہ وہ ایک اور میچ کھیلیں گے۔ آل رائونڈرعماد وسیم کو انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افتخار احمد، سعود شکیل ، خواجہ نافع اور محمد نواز کو گلوبل سپر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔