مری میں مال روڈ پر دو تاجر گروپوں میں کھلے عام فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔ فریقین وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے رہے۔ پتھراؤ بھی کیا گیا۔
ترجمان مری پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔