33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا، حماس...

ٹرمپ نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا، حماس کا مکمل سیز فائر کا مطالبہ


کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر غزہ میں 60روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ،انہوں نےکہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تجویز مان لی ہے ،قطر اور مصر جنگ بندی کی حتمی تجویز پیش کریں گےجنہوں نے امن کیلئے بہت محنت کی ہے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مشیر ڈریمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کیلئے قطر کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے ، حماس نے کہا ہے کہ انہیں جنگ بندی معاہدے کی تجویز موصول ہوگئی ہے تاہم وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس سے غزہ میں جنگ مکمل طور پر ختم ہو ، حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی اور پٹی سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور سکیورٹی گارنٹی کا مطالبہ کررہی ہے ، دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی جانب سے پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری اور اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر حملوںکا سلسلہ بدستور جاری رہا جس میں مزید 43افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 5ہفتوں کے دوران اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ہیومنٹیرین فائونڈیشن کے امدادی مراکزپر فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 600سے زائدہوگئی ہے ۔ غزہ کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یاسر ابو شباب، جو غزہ میں ایک مسلح گروہ کے سربراہ ہیں اور جنہیں اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، 10 دن کے اندر خود کو حوالے کریں اور غداری کے مقدمے کا سامنا کریں۔فیس بک پر ابو شباب کے گروہ نے کہا کہ یہ حکم “ایک مزاحیہ ڈرامہ ہے جو ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتا، اور نہ ہی یہ کسی بھی ایسے آزاد شخص کو خوفزدہ کرتا ہے جو اپنے وطن اور اس کی عزت سے محبت کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات