ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فونز کے لیے اینڈرائیڈ 16 پر مبنی ون یو آئی 8 بیٹا جاری کر دیا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ 15 پر مبنی ون یو آئی 7 کو مکمل طور پر ریلیز کیا جانا ابھی باقی ہے۔
کورین کمپنی اپنی گلیکسی ڈیوائسز کے لیے ون یو آئی 7 کے اجراء کو بڑھا رہی ہے۔ یہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے والی تازہ ترین ڈیوائس سام سنگ گلیکسی اے 06 فور جی ہے۔
گلیکسی اے 06 فور جی کے لیے ون یو آئی 7 اسٹیبل اپ ڈیٹ فرم ویئر کے A065FXXU4BYF6 ورژن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے لیے تین جی بی کے قریب ڈاؤن لوڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یو آئی کی تشکیلِ نو اور نئے فیچرز کو شامل کرنے کے لیے ون یو آئی 7 سے متعلق سام سنگ اے 06 فور جی میں مئی 2025 میں اینڈرائیڈ سیکیورٹی پیچ جاری کیا گیا۔