لاہور:
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے انکشاف کیا ہے غزہ پر اسرائیل کا حملہ تاریخ ِ انسانی میں معصوم و فرشتہ صفت بچوں کے خلاف انجام پائی دنیا کی پہلی جنگ ہے جس میں’’ 50 ہزار‘‘ سے زائد بچے جاں بحق اور معذور ہو چکے، ہزارہا زخمی ہیں اور اب لاکھوں بھوک و پیاس کی وجہ سے دم توڑ سکتے۔
آسٹریلوی صحافی جیمز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میںغزہ جیسا خوفناک اور لرزہ خیز میدان جنگ نہیں دیکھا جہاں مختصروقت میں اتنے زیادہ بچوں کو مارا اور ملیامیٹ کیا گیا۔
عالم یہ ہے وسائل نہ ہونے سے بے ہوش کیے بغیر زخمی بچوں کے بازو یا ٹانگیں کاٹی جا رہی ہیں کہ ان کی جان بچ سکے ۔ اسرائیل نے ان بچوں کو بھی نشانہ بنایا جو امداد لینے جمع ہوئے تھے۔آج غزہ بچوں کے لیے مقتل گاہ بن چکا۔