33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بچ گیا

بھارتی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بچ گیا


تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ 

واضح رہے کہ 12 جون کو بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کے طیارہ کے حادثے میں 260 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے دو روز بعد یعنی 14 جون کو بھارتی ایئر لائن کی پرواز دہلی سے ویانا جارہی تھی، یہ پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد 900 فٹ نیچے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹس نے فوری طور پر طیارے کو سنبھالا اور پرواز بحفاظت مکمل کی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ 9 گھنٹے آٹھ منٹ کی پرواز کے بعد ویانا میں لینڈ کر گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق خراب موسمی حالات پرواز کی غیر متوقع حرکت کی وجہ بنے۔ تاہم سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (DGCA) نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور یہ جانچ کر رہا ہے کہ آیا یہ واقعہ صرف خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا یا طیارے میں کوئی نظامی خرابی بھی موجود تھی۔

واضح رہے کہ 12 جون کو پیش آنے والا حادثہ بھارتی تاریخ کا دوسرا بدترین فضائی حادثہ تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات