33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومتجارتی خبریںمالی سال 2025ء کا اختتام، زرِمبادلہ ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا...

مالی سال 2025ء کا اختتام، زرِمبادلہ ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا اضافہ


—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025ء کے اختتام پر زرِ مبادلہ ذخائر کی تفصیلات جاری کر دی۔

مالی سال 2025ء کے اختتام پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14.51 ارب ڈالرز رہے۔

مالی سال 2025ء میں زرِ مبادلہ کے ذخائر 5.12 ارب ڈالرز بڑھے ہیں۔

مالی سال 2024ء کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر 9.39 ارب ڈالرز تھے۔

کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتری اور متوقع ان فلوز وقت پر موصول ہونے سے زرِ مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں۔

اس طرح آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر فنڈ کے مقررہ 14 ارب ڈالرز کے ہدف سے زائد ہو گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات