35 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویمن ایشین کپ کوالیفائر میں ٹیم پاکستان کی تاریخی کامیابی

ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں ٹیم پاکستان کی تاریخی کامیابی


ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

گروپ ڈی کے میچ میں پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کو 2-0 سے شکست دے دی، گرین شرٹس کی نادیہ خان اورسوہا ہیرانی نے گول اسکور کیے۔

نادیہ خان نے کھیل کے 8ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، یہ پاکستانی کھلاڑی کا انٹرنیشنل کیریئر کا 5واں گول تھا۔

میچ کے 18ویں منٹ میں سوہا ہیرانی نے پنالٹی کو گول میں بدل کر اسکور پاکستان کے حق میں 2-0 کردیا، اس دوران ویمن ٹیم کی گول کیپر زیانا جیوراج نے حریف ٹیم کے متعدد حملے ناکام بنائے۔

پاکستان ویمن کی فیفا رینکنگ میں 157 اور انڈونیشیا کی رینکنگ 95 ہے، ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان گروپ کا آخری میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے ستمبر 2023 ء کے بعد پہلی انٹرنیشنل کامیابی حاصل کی، آخری بار پاکستان نے لاؤس کی ٹیم کو پنالٹیز پر شکست دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات