33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین نے دشمن کے پاور پلانٹس ناکام بنانے والا بلیک آؤٹ بم...

چین نے دشمن کے پاور پلانٹس ناکام بنانے والا بلیک آؤٹ بم تیار کرلیا


تصویر سوشل میڈیا۔

چین نے دشمن کے پاور پلانٹس ناکام بنانے والا بلیک آؤٹ بم تیار کرلیا۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ نیا ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول اور بجلی کے نظام کو مفلوج کرنے کیلئے موثر ہتھیار ہے، میڈیا نے بم کی اینیمیٹڈ ویڈیو بھی جاری کر دی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ زمین سے داغا گیا یہ میزائل بم ہوا میں بلند ہوکر 90 چھوٹے سب میونیشنز کا اخراج کرتا ہے جو زمین سے ٹکرانے کے بعد فضا میں بلند ہوکر انتہائی باریک کاربن فائبرز پھیلاتا ہے۔

جس سے بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ پیدا کرکے بجلی کے نظام کو معطل کیا جاسکتا ہے، جو تقریباً 10 ہزار مربع میٹر کے علاقے کو متاثر کر سکتا ہے۔

چینی میڈیا نے اس نئے ہتھیار کا اصل نام اور تکنیکی تفصیلات نہیں بتائی، صرف یہ بتایا کہ یہ ایک دیسی ساختہ میزائل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات