ملک کے صرافہ بازارروں میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 342 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔