قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مخصوص نشستوں ملنے کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
اعلامیے کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی کل نشستیں 123 ہوگئی ہیں، اس جماعت کو 13 مخصوص نشستیں واپس ملی ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی کی 4 مخصوص نشستیں ملنے کے بعدقومی اسمبلی میں کل نشستیں 74 ہوگئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی میں کل نشستیں 22 ہیں، جے یو آئی کی مخصوص نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 10 ہوگئی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کی کل نشستیں 336 ہیں، آزاد ارکان کی تعداد 5 جبکہ سنی اتحاد کے ممبران کی تعداد 80 ہے۔