33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافریقین یونین امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 فوجی...

افریقین یونین امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 فوجی سوار تھے


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بدھ کو ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ موغا دیشو ایئر پورٹ پر پیش آیا۔

موغا دیشو سے خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں میں 8 فوجی سوار تھے جو افریقین یونین کے امن مشن پر تھے جس جگہ ہیلی کاپٹر گرا وہاں آگ لگ گئی جسے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود افراد بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر کمپالا سے یوگنڈا کے فوجی ترجمان فلیکس کولیائیگے کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 8 میں سے 3 افراد محفوظ ہیں، البتہ انہوں نے بقیہ 5 کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ ان کا کیا ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات