31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآڈیو لیک کیس، شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید...

آڈیو لیک کیس، شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا


— فائل فوٹو

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کے جرم میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

بنگلادیشی اخبار کے مطابق بنگلا دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے توہین عدالت کیس میں حسینہ واجد کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔

ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف یہ فیصلہ مبینہ آڈیو لیک معاملے پر سنایا ہے۔

مبینہ آڈیو لیک میں شیخ حسینہ نے مقامی رہنما کو کہا تھا کہ میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔

عدالت نے اس بیان کو عدالتی کارروائی میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیتے ہوئے انہیں 6 ماہ جبکہ شکیل بلبُل کو 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔

تاہم یہ سزائیں اس وقت نافذ ہوں گی جب دونوں مجرم عدالت کے سامنے خود کو پیش کریں گے یا انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات