33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں9 مئی کی رات امریکی نائب صدر نے فون کر کے بتایا...

9 مئی کی رات امریکی نائب صدر نے فون کر کے بتایا پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا: بھارتی وزیرِ خارجہ


بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر— فائل فوٹو 

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کر کے بتایا کہ پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا، اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں۔

امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جے شنکر نے بتایا کہ 9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اُس وقت میں اُس کمرے میں موجود تھا جہاں یہ بات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں، اس پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا کہ بھارت بھی جواب دے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دیا تھا، آپریشن کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان نے آدم پور، ادھم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کے ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کر دیا تھا جبکہ بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی تھیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر سے متعلق امریکی صحافی نک رابرٹسن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کر دی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا، پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات