آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران اپنی مشہور ’بیگی گرین‘ کیپ کھو دی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیٹ کمنز کی کیپ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے صرف 24 گھنٹے قبل برج ٹاؤن میں گم ہو گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا کہ آسٹریلوی کپتان سیریز کے آغاز سے قبل کیریبین کپتان روسٹن چیس کے ساتھ ٹرافی فوٹو شوٹ کے دوران ایک نئی کیپ پہنے دیکھا گیا لیکن جب میچ شروع ہوا تو وہ اپنی پرانی کیپ پہنے نظر آئے جو انہیں 2011ء میں ملی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پیٹ کمنز نے بعد میں خود بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ میچ سے ایک دن پہلے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے اُنہوں نے جو کیپ پہنی ہوئی تھی وہ گم ہو گئی ہے۔
رپوٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ آسٹریلوی کپتان کی کھوئی ہوئی کیپ ابھی تک اُنہیں واپس نہیں ملی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی آسٹریلوی کھلاڑی کی’بیگی گرین‘ کھوئی ہو بلکہ گزشتہ سال سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی کیپ کھو گئی تھی اور بعد میں ان کے اپنے سامان میں سے ہی واپس مل گئی تھی۔