31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںممبئی میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی عائد

ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی عائد


— فائل فوٹو

انتہا پسند بھارتی حکومت نے ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی۔

ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ممبئی میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے ہیں جس کے بعد اب یہ شہر لاؤڈ اسپیکرز سے آزاد ہے۔

دیون بھارتی نے مزید بتایا کہ ہم نے شہر بھر میں مذہبی مقامات سے لگ بھگ 1 ہزار 500 لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے ہیں اور پولیس اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ ایسے لاؤڈ اسپیکر دوبارہ نہ لگائے جائیں۔

ممبئی کے پولیس کمشنر نے بتایا کہ لاؤڈ اسپکرز پر پابندی عائد ہونے کے بعد اب صرف مذہبی تہواروں کے دوران لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی عارضی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ کارروائی رواں سال جنوری میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو کسی بھی مذہب کا لازمی حصہ نہیں سمجھا جاتا۔ عدالت نے یہ حکم نامہ  2 ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز کی درخواست پر جاری کیا تھا۔

 ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز نے علاقے میں موجود مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اذان سمیت دیگر مذہبی مقاصد کے لیے لاؤڈ اسپیکرز کا استعمال شور کا باعث بنتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات