پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ زارا ترین کا کہنا ہے کہ جب دوسری محبت میں دل ٹوٹتا ہے، تو تیسری بار محبت کرنے کی ہمت نہیں رہتی۔
حال ہی میں باصلاحیت اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف تجربات کے حوالے بات کی۔
دورانِ انٹرویو جب اداکارہ سے یک طرفہ محبت سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے ہر محبت کے تجربے کو یک طرفہ قرار دے دیا۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہر محبت ایک وقت کے بعد یک طرفہ ہوجاتی ہے، کیونکہ ہر شخص کو یہ لگتا ہے کہ وہ سامنے والے سے زیادہ محبت کرتا ہے۔
زارا ترین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسان زندگی میں پہلی یا دوسری بار ہی بھرپور شدت سے محبت کرتا ہے، اس کے بعد اس طرح محبت نہیں کر پاتا۔ تاہم زندگی کے کسی نا کسی مقام پر پہنچنے کے بعد انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کی محبت یک طرفہ ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ یہی سمجھتا ہے کہ وہ اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرتا ہے۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنی زندگی میں دو مرتبہ یک طرفہ محبت ہوئی تھیں لیکن ان کے لیے دل ٹوٹنے کا تجربہ انتہائی تکلیف دہ تھا۔ اس تجربے کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار دل ٹوٹے تو انسان مایوس ہو جاتا ہے اور محبت پر یقین ختم ہو جاتا ہے لیکن دوسری بار ایسا ہو تو غصہ آتا ہے اور یہ غصہ خود پر ہوتا ہے کہ ہم نے دوبارہ کسی کو موقع کیوں دیا؟
واضح رہے کہ اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر 2021ء میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ تاہم ان کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور صرف ڈیڑھ سال بعد 2023ء میں طلاق پر ختم ہوگئی۔