31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومغزہ لہو لہوایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ؛ علی سسٹرز سمیت 6 پاکستانی کھلاڑیوں کی...

ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ؛ علی سسٹرز سمیت 6 پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی کامیابی



کراچی:

علی سسٹرز سمیت 6 پاکستانی کھلاڑی 32ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 9میں سے 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کو گلے لگاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، تاہم مہوش علی سمیت 3 پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوگئے۔

بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ 3 عبداللہ نواز نے بھارت کے تونیت کو 0-3 سے شکست دے دی۔ عبداللہ نواز نے پہلا گیم 4-11، دوسرا گیم 5-11 اور تیسرا گیم 6-11 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھا، تاہم اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی انس علی شاہ کو بھارت کے یوشا نفیس نے سخت اور جان توڑ مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کر لیا۔

بوائز انڈر 15 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ نعمان خان نے ملائشیا کے کھلاڑی محمد اسماعیل کو کسی مزاحمت کے بغیر 0-3 سے زیر کر لیا۔ اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی احمد ریان خلیل نے بھارت کے شیریانمنش کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے مات دے دی۔

بوائز انڈر 17 میں محمد عمیر عارف کو سیڈ 5 بھارت کے سبہاش کے ہاتھوں 0-3 سے ناکامی اٹھانی پڑی۔ بوائز انڈر 13 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سہیل عرفان نے ملائشیا کے میسور کو 0-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔

ویمن ایونٹ میں شریک تین علی سسٹرز میں سے دو کو کامیابی نصیب ہوئی۔

گرلز انڈر 13 کی سیڈ 9ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی چیونگ ہائی کرائی ماریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔

گرلز انڈر 15 میں سحرش علی نے ایک گیم ہارنے کے بعد سیڈ3 چیو یار چنگ (ہانگ کانگ) کو 1-3 سے مات دے دی تاہم علی سسٹرز میں سب سے بڑی بہن مہوش علی کو ہانگ کانگ کی سیڈ5 چونگ وائی لی نے 1-3 سے ہرا دیا۔

واضح رہے کہ چیمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شریک 11 میں سے 9 پاکستانی کھلاڑی کامیاب رہے تھے۔ یحییٰ خان بوائز انڈر 17 اور محمد مصطفیٰ خان بوائز انڈر 13 کے پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی سے دوچار ہو کر چیمپیئن شپ سے باہر ہوگئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات