الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2025 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کا کہا ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ سالانہ آمدن اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، سیاسی جماعتیں اپنے فنڈز کے ذرائع، اپنے اثاثے اور واجبات کی تفصیلات دیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے عہدے دار کے دستخط سے سرٹیفکیٹ دیا جائے کہ ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈز وصول نہیں کیے، سرٹیفکیٹ دیا جائے کہ سیاسی جماعت کی مالی صورتحال کی درست تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔