31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسلمان سعید جیسے اداکار کی ماں بننا حیران کن تھا: تارا محمود

سلمان سعید جیسے اداکار کی ماں بننا حیران کن تھا: تارا محمود


—فائل فوٹو

تارا محمود نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں میں سلمان سعید جیسے اداکار کی ماں بننا میرے لیے حیران کن تھا۔

معروف اداکارہ تارا محمود نے اپنے کیریئر میں کئی بڑے ڈراموں میں بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ وہ سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں اور مختلف قسم کے کرداروں رومانوی، سنجیدہ، منفی اور مزاحیہ میں خود کو آزما چکی ہیں۔

تارا محمود کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے نسبتاً کم عمر میں ہی ماں کے کردار ادا کرنے شروع کر دیے، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں عمر کے ساتھ صنفی امتیاز ایک بڑا مسئلہ ہے، جہاں مرد اداکار 50 برس کی عمر میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں، وہیں خواتین کو 30 کے بعد ماں بنا دیا جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تارا محمود نے انکشاف کیا کہ بعض اوقات انہیں یہ تک نہیں بتایا جاتا کہ وہ کس اداکار یا اداکارہ کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تارا کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ میں صبور علی کی ماں کا کردار ادا کروں گی، جس پر میں خوش تھی کیونکہ صبور بہت پیاری اور باصلاحیت اداکارہ ہے، تاہم جب میں شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچی تو مجھے ایک زور دار جھٹکا لگا۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، ’مجھے وہاں جا کر پتا چلا کہ میں ہمایوں سعید کے بھائی سلمان سعید کی بھی ماں ہوں، وہ مجھ سے بڑے بھی لگتے ہیں اور 6 فٹ کے ہیں، میں تو دنگ رہ گئی۔‘

تارا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اداکاری کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے، لیکن بعض اوقات کاسٹنگ کے ایسے فیصلے حیران کر دیتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر کردار کو پوری سنجیدگی اور مہارت سے ادا کرتی ہیں، چاہے وہ کتنا ہی عجیب کیوں نہ ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات