33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کے 6 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے 6 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے


اسکرین گریب

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

کوریا میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے روز پری کوارٹر فائنل مقابلے کھیلے گئے جس میں پاکستان کے پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مختلف کیٹیگریز میں پاکستان کے 9 کھلاڑی ایکشن میں تھے جس میں سے 6 نے کامیابیاں حاصل کیں۔

انڈر 19 پری کوارٹر فائنل میں عبداللّٰہ نواز نے بھارت کے تاونیت سنگھ منڈرا کو شکست دی۔ عبداللّٰہ نواز کی کامیابی کا اسکور 4-11، 5-11 اور 6-11 رہا۔

انڈر 19 میں پاکستان کے انس شاہ کو بھارت کے یوشا نفیس نے 2-3 سے ہرایا۔

انڈر 15 میں پاکستاں کے احمد رایان خلیل نے بھارت کے سیکنڈ سیڈ شریاس جھا کو شکست دی۔

انڈر 15 کے ٹاپ سیڈ نعمان خان بھی ملائیشیا کے محمد عفوات زولفیکی کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

انڈر 13 میں پاکستان کے ٹاپ سیڈ سہیل عدنان نے ملائیشیا کے مائرالفائد کو شکست دی جبکہ انڈر 17 میں عمر عارف کو بھارتی پلیئرز سبھاش نے شکست دی۔

دوسری جانب گرلز ایونٹ میں پاکستان کی بہنیں سحرش علی اور ماہنور علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں تاہم ماہنور اور سحرش کی بڑی بہن مہوش کو گرلز انڈر 17 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مہوش علی کو پری کوارٹر فائنل میں چونگ ہی لنگ نے شکست دے۔

گرلز انڈر 15 میں سحرش علی نے تھرڈ سیڈ ہانگ کونگ کی چیو ہو چنگ کو شکست دی۔ سحرش کی کامیابی کا اسکور 14-12، 11-6، 6-11 اور 11- 7 رہا۔

انڈر 13 گرلز پری کوارٹر فائنل میں ماہنور علی نے ہانگ کونگ کی چیونگ ہی مائرہ کو زیر کیا۔ ماہنور نے 11-8، 11-2 اور 11-7 سے کامیابی حاصل کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات