31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارت نے جیو سمیت پاکستانی انٹرٹینمنٹ یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی اٹھالی

بھارت نے جیو سمیت پاکستانی انٹرٹینمنٹ یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی اٹھالی


بھارتی حکومت نے ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ترین پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینل ’جیو‘ سمیت تمام پاکستانی چینلز کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔

خیال رپے کہ 22 اپریل کو پیش آنے والے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے تمام پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بند کر دیا تھا۔ بعدازاں پاکستانی سُپر اسٹار اداکار فواد خان کی فلم عبیر گلال اور اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم سردار جی 3 پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

تاہم اب حیران کن موڑ دیکھنے میں آیا ہے کہ بھارت نے اچانک پاکستانی انٹرٹینمنٹ یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ہٹا دی، جس کے بعد پاکستانی یوٹیوب چینلز بھارتی ناظرین کے لیے قابلِ رسائی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی یوٹیوب چینلز بھارتی ناظرین کی رسائی میں آنے کے بعد ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بھارتی حکومت کے اس اقدام پر انہیں سراہا رہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ پہلا قدم دلجیت دوسانجھ نے اٹھایا تھا، اب ان کی پیروی کر رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر انہوں نے پابندی ہٹا دی تو بھی ہمیں اس پر اتنا خوش نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان انڈسٹری کو بہتر مواد پر توجہ دینی چاہیے۔

پابندی اٹھانے کے بارے میں جان کر دانش تیمور کے مداح کافی خوش ہیں۔ دانش تیمور کے ’من مست ملنگ‘ نے پابندی کے باوجود اچھے ویوز حاصل کیے لیکن شائقین اب مزید ویوز کی توقع کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات