31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’سائبرگ بیٹلز‘ سے قدرتی آفات میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش...

’سائبرگ بیٹلز‘ سے قدرتی آفات میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ممکن


—فائل فوٹو

سائنس دانوں نے ایسا حیران کن تجربہ کیا ہے جس کے تحت کیڑوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس انداز سے قابو میں لایا جا سکتا ہے کہ وہ تباہ شدہ عمارتوں یا کانوں میں پھنسے افراد کو تلاش کرنے میں مدد دے سکیں، ان کو ’سائبرگ بیٹلز‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے محققین نے ڈارکلنگ بیٹل نامی کیڑوں کو چھوٹے ’بیک پیک‘ جیسے آلات پہنائے ہیں، جو ویڈیو گیم کنٹرولر کے ذریعے ان کے حرکات و سکنات کو کنٹرول کرتے ہیں۔

تحقیق کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر تھنگ وو ڈوان کے مطابق بیٹلز میں فطری طور پر تنگ اور پیچیدہ راستوں میں حرکت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جہاں عام روبوٹس پہنچنے سے قاصر ہوتے ہیں، ہم نے ان کی قدرتی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اُن پر ایسا کنٹرول سسٹم نصب کیا ہے جو ان کی سمت کو پروگرام کے ذریعے متعین کر سکتا ہے اور یہ سب کچھ ان کی عمر پر اثر ڈالے بغیر ممکن ہے۔

تحقیقی ٹیم کے معاون لاکلن فٹزجیرالڈ نے بتایا کہ یہ کیڑے نا صرف دائیں بائیں حرکت کر سکتے ہیں بلکہ عمودی دیواروں پر بھی چڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ابھی تک مصنوعی روبوٹس کے لیے افقی سطح سے عمودی سطح پر منتقل ہونا ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن یہ کیڑے یہ کام بآسانی کر لیتے ہیں۔

ڈاکٹر وو-ڈوان کے مطابق ان کیڑوں کی یہ خاصیت کہ وہ چھوٹے سے چھوٹے سوراخ میں سے گزر سکتے ہیں اور پیچیدہ راستوں پر بھی حرکت کر سکتے ہیں، انہیں قدرتی آفات جیسے زلزلے یا عمارتوں کے منہدم ہونے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو مشنز کے لیے ایک مثالی ٹول بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوں، تو وقت ضائع کیے بغیر ان کا سراغ لگانا بے حد اہم ہوتا ہے، ہمارا ہدف یہ ہے کہ ہم ایسا آلہ تیار کریں جو ایسے بے ترتیب اور مشکل ماحول میں آسانی سے حرکت کرے، متاثرہ فرد کی موجودگی، ممکنہ چوٹوں اور حالات کا اندازہ لگا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات