31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاردن کا اسرائیل کیخلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار

اردن کا اسرائیل کیخلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار


فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اردن نے غزہ جنگ کی حمایت میں اسرائیل سے باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر-19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران اردن نے یہ فیصلہ کیا۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے  موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی مؤقف کی بنیاد پر انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔

اردن کے میچ نہ کھیلنے پر انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر نے اردن کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اسرائیلی باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ کھیل سیاسی میدان نہیں بلکہ لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان ایک پل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات