31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں: حنیف عباسی

پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں: حنیف عباسی


وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو 

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم چیلنجز سے ڈرنا نہیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ریلوے کو مزدورں نے نہیں لوٹا ہے، ہماری حکومت ریلوے کے لیے بہت کام کر رہی ہے، اب پاکستان میں چند خاندانوں والی تاریخ ختم ہو چکی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے چیلنجز کو قبول کرنا سیکھا ہے، ہم چھوٹے چھوٹے اقدامات سے سیونگ کریں گے اور یہ ہی ترقی کا سبب بنے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے آنے والے دنوں میں ریلوے سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے، آج دنیا میں پاکستان کی عزت ہے، اس کی وجہ وزیر اعظم کی محنت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات