31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹثاقب سمیر کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ کون سا ہے؟

ثاقب سمیر کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ کون سا ہے؟


اداکار ثاقب سمیر نے اپنی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

نامور اداکار ثاقب سمیر کو ان کے منفرد انداز اور گہرے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، انہوں نے حال ہی میں ایک ماورائی اور خوفناک تجربہ شیئر کیا جو انہوں نے کراچی میں اپنے قیام کے دوران کیا۔

ثاقب سمیر کئی ڈراموں میں اپنے کرداروں سے ناظرین کو متاثر کر چکے ہیں، انہوں نے جیو ٹی وی کے پروگرام ہسنا منع ہے میں شرکت کے دوران یہ دلچسپ اور خوفناک واقعہ سنایا۔

ثاقب نے بتایا کہ میں کراچی میں ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا اور میرے پڑوس میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جو شام کے وقت چائے پینے کے لیے چھت پر آتی تھیں، میں بھی چھت پر ہوتا، تو کبھی کبھار ہمارے درمیان غروبِ آفتاب کے منظر پر بات چیت ہو جاتی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن بعد ان لڑکیوں نے انکشاف کیا کہ ان میں سے ایک پر جنات کا سایہ ہے اور وہ خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے جب اس پر وہ کیفیت طاری ہوتی ہے۔ لڑکیوں نے کہا کہ اگر ایسا دوبارہ ہوا تو ہم آپ سے مدد لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دن واقعی ایسا ہوا کہ لڑکی پر پھر سے دورہ پڑا اور وہ چھت کے ذریعے میرے گھر آئی تاکہ محلے والے باتیں نہ بنائیں اچانک، ایک لڑکی کے بال چہرے پر آ گئے اور اس کا جسم بری طرح کانپنے لگا۔

ثاقب نے بتایا کہ میں بہت ڈر گیا اور دل ہی دل میں سورۃ الناس پڑھنا شروع کر دی، حیرت کی بات یہ ہوئی کہ وہ لڑکی فوراً بولی پڑھنا بند کرو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں اس کیفیت میں بھی ان لڑکیوں کی مدد کرتا رہا، حالانکہ میں خود بھی اندر سے لرز رہا تھا۔ 

انہوں نے یہ واقعہ نہایت سنجیدگی سے بیان کیا اور کہا کہ وہ لمحہ زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات