33 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنوبی کوریا کے آرمی چیف پر بغاوت کے الزامات کے تحت فردِ...

جنوبی کوریا کے آرمی چیف پر بغاوت کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد


آرمی چیف پارک آن سو— فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت گرفتار 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون پر بغاوت اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت حراست میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون کو استغاثہ نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے گزشتہ ماہ ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا تھا مگر اسی روز پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لاء اٹھانے کا اعلان کر دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات