غزہ میں اسرائیلی فوج نے خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج بھرپور قوت سے کارروائی کر رہی ہے، راکٹ لانچ کر کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ سے 2 راکٹ اسرائیل پر داغے جانےکا دعویٰ کیا ہے جبکہ یمن سے بھی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ اور یمن سے داغے گئے میزائیل کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتِ حال پر آج طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 60 روز کے دوران جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔