31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعامر خان کی شادی کا دن جاوید میانداد نے کیسے خراب کیا؟...

عامر خان کی شادی کا دن جاوید میانداد نے کیسے خراب کیا؟ دلچسپ انکشاف


—فائل فوٹوز

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پاکستانی لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے اُن کی شادی کا دن تباہ کر دیا تھا۔

عامر خان کو اُن کی فلموں قیامت سے قیامت تک، راجہ ہندوستانی، تھری ایڈیٹس، پی کے اور دنگل کے ذریعے شہرت ملی، انہوں نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ واقعہ سنایا۔

 ان کا کہنا تھا کہ میری رینا دتہ سے شادی 18 اپریل 1986ء کو ہوئی تھی، یہ وہی دن تھا جب جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف شارجہ میں آخری گیند پر چھکا مار کر پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔

عامر خان نے بتایا کہ ہم نے خفیہ شادی کی تھی، جب گھر پہنچے تو تھوڑے گھبرائے ہوئے تھے کہ اگر گھر والے پوچھیں گے کہاں تھے تو کیا جواب دیں گے، لیکن جب گھر پہنچے تو سب لوگ ٹی وی پر میچ دیکھ رہے تھے، کسی نے ہماری طرف دھیان ہی نہیں دیا، میں بھی بیٹھ کر میچ دیکھنے لگا، بھارت جیت رہا تھا، میں بہت خوش ہو رہا تھا، جیسے ہی میانداد نے آخری گیند پر چھکا مارا، میرا سارا موڈ خراب ہو گیا اور میں بہت افسردہ ہو گیا۔

عامر خان نے مزید بتایا کہ بعد میں میری ملاقات جاوید میانداد سے ہوئی تو میں نے ان سے مذاق میں کہا کہ آپ نے میری شادی کا دن خراب کر دیا تھا۔

جاوید میانداد نے حیرت سے پوچھا کیسے؟ تو عامر نے جواب دیا کہ اسی دن آپ نے بھارت کے خلاف چھکا مارا تھا جس سے میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ میچ 18 اپریل 1986ء کو شارجہ میں کھیلا گیا تھا، جہاں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے تھے، آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے آخری گیند پر چار رنز درکار تھے۔

ایسے میں جاوید میانداد نے بھارتی باؤلر چیتن شرما کی گیند پر شاندار چھکا لگا کر نہ صرف میچ جتوایا بلکہ اسے کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں تبدیل کر دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات