32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاولمپکس میزبانی کا انتخابی عمل روک دیا گیا، بھارت کیلئے پریشانی

اولمپکس میزبانی کا انتخابی عمل روک دیا گیا، بھارت کیلئے پریشانی


کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی کی صدر کرسٹی کوونٹری نے اولمپکس میزبانی کے انتخاب میں روایتی بولیوں اور ووٹنگ کو نظرانداز کرنے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے میزبان شہر کے انتخابی عمل کو عارضی طور پر روکنے اور اس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے نے 2036 اولمپکس کی میزبانی کے امیدوار بھارت کی پریشانی بڑھادی ہے۔41 سالہ کرسٹی کووینٹری نے لوزان میں ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پہلی بار شرکت کے بعد کہا کہ ہم اس مقصد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کریں گے۔ نئی صدر کا یہ اقدام سابق آئی او سی صدر تھامس باخ کی سخت کنٹرول والی پالیسی میں واضح نرمی کی نشان دہی بھی کرتا ہے۔ جن کے دور میں ووٹنگ کے عمل کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی، برسبین کو 2032 کے کھیلوں کیلئے غیر متوقع طور پر11 سال پہلے ہی منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس پر دیگر ملکوں کی پیش کش کو نظرانداز کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ کووینٹری نے کہا کہ آئی او سی ارکان کی خواہش اور کوشش ہے کہ آئندہ میزبان کے انتخاب پر کافی بحث ہو اور پیش کش کرنے والے ملکوں کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات