31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ، اسرائیلی ناکہ بندی، بچے دودھ کیلئے بلکنے لگے، بمباری، حملوں میں...

غزہ، اسرائیلی ناکہ بندی، بچے دودھ کیلئے بلکنے لگے، بمباری، حملوں میں 95 شہید


کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی ناکہ بندی مزید سخت کردی گئی، اسرائیلی افواج نے غزہ میں بچوں کیلئے آنے والے فارمولا دودھ کی ترسیل روک دی، ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں فارمولا دودھ ختم ہوچکا ہے جس کے باعث ہزاروں بچوں کی اموات کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں مزید 95فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔ اسلامی جہاد کی عسکری شاخ القدس بریگیڈز نے کہا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے خان یونس کے شمال میں موجود اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر مارٹر گولے داغے ہیں ۔حماس نے غزہ میں صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے نظام کے مکمل تباہ ہونے کے باعث گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کے پھیلاؤ سے بچوں کو ایک نئے خطرے کا سامنا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات